سعودی عرب ،دلہن کے والد نے اصرار کیا کہ جب پابندی اٹھائی جائے گی تواسکی بیٹی کو گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی، دلہا شادی چھوڑ کر چل پڑا

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) سعودی عرب میں شادی کی تقریب سے دلہا اٹھ کر چلا گیا جب لڑکی کے والد نے لڑکے کے سامنے شرط رکھ دی کہ شادی کے بعد اسکی بیٹی کو ڈرائیونگ کرنے اجازت ہو گی جب جون 2018 میں عورتوں کو ڈرائیو کرنے پرسے پابندی ہٹا دی جائے گی اور لڑکا اسکی بیٹی کو گاڑی بھی لے کر دے گا۔

(جاری ہے)

لڑکے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکی شادی پہلے ہی شرائط پر طے پائی تھی ۔ لڑکی کے والد نے40،000 ریال جہیز میں لکھوائے ہیں اور یہ بھی لکھوایا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کو نوکری کرنے کی اجازت ہو گی۔ اور نکاح کے عین موقعے پر لڑکی کے والد کی جانب سے ایک اور شرط سن کر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور شادی چھوڑ کر چلا گیا۔ لڑکے نے اپنے کزن سے مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کو کہا لیکن خود واپس نہیں گیا۔