لغاری برادران کے ن لیگ میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،سینیٹر ذوالفقار کھوسہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) پی ایم ایل این کے رہنماء سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ لغاری برادران کے ن لیگ میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہماری سیاست عوامی حکومت کی ہے اور وہ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کئی سے علیحدہ ہیں اور ابھی کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر آن لائن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں قربانیاں دی ہیں اور کام کیا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے اختلاف ہے آئندہ الیکشن کس پارٹی سے لڑتے ہیں اس بات کا فیصلہ حالات کے مطابق ہی کریں گے۔