خرلاچی میںبارودی سرنگ دھماکے،کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید‘2زخمی، شہید کیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) کرم ایجنسی میںپاک افغان سرحد کے قریب تین بارودی سرنگ دھماکوں میں فرنٹیئر کور کے آفیسر سمیت چار اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعدپاک افغان سرحد سیل کردی گئی۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق اتوار کی صبح افغانستان کی سرحدی پولیس چوکی کیوڑہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیئر کور کا بم ڈسپوزل سکواڈ خرلاچی کے علاقے کرشہ میں حسب معمول بارودی سرنگوں کی چیکنگ کر رہا تھا کہ اس دوران کچے راستے میں نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے کے بعد امدد کیلئے فرنٹئیر کور کی گاڑی جائے دھماکہ پر پہنچی تو ایک اور دھماکہ ہوا ،اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی تیسری بارودی سرنگ بھی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے کیپٹن حسنین سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے جن میں سپاہی سید باز ، لانس نائیک دلاور خان شاہ اور سپاہی قادر خان شامل ہیں اس کے علاوہ دو اہلکار نائیک انور اور سپاہی ظاہر خان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے پاراچنار پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پاک افغان سرحد سیل کردی گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ کرم ایجنسی میں شہیدکیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،شہداء کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے نصب کردہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کے کیپٹن سمیت 4فوجی اہلکار شہیداور 3زخمی ہوگئے تھے۔

شہداء کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں کورکمانڈرنذیراحمدبٹ ،جی اوسی میجرجنرل اطہرعباس،پولیٹیکل ایجنٹ بصیرخان سمیت اعلیٰ افسران اورسول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی گاؤں میں روانہ کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :