پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

منشیات کی سمگلنگ ،غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت کی روک تھام ،اپنی سرزمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا بھی اظہار

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء)پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر گوادر میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کے اکیسویں اجلاس کے دوران دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجاویز سرحد ی صورتحال ،سکیورٹی امور ،ترک وطن اورسرحدی تجارت سے متعلق ہیں۔

اجلاس میں منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت کی روک تھام اور اپنی سرزمین کاایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے پاکستان کے وفد کی جبکہ صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری نے ایرانی وفد کی قیادت کی۔

متعلقہ عنوان :