پی ٹی آئی کا احتساب قانون میں ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ

نیب قانون ’مقدس گائے‘ کے تصور سے پاک ہو اور کا طریقہ کار احتساب کے تمام تقاضے پورے کرتا ہو ،ْرپورٹ پارٹی رہنما نیب قانون میں عدلیہ اور فوج کو نہ لانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں ،ْشاہ محمود قریشی

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں ترامیم کے لیے حکومتی مسودے کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قانون میں مزید ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے احتساب قانون کو مسترد کیا تھا اور نئی قانون سازی پر زور دیا تھا۔

پی ٹی آئی میں موجود ذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شاہ محمود قریشی کی جگہ رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو پارٹی کا نیا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نیب قانون پر مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون ’مقدس گائے‘ کے تصور سے پاک ہو اور اس کا طریقہ کار احتساب کے تمام تقاضے پورے کرتا ہو۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کمیٹی بروز پیر مشاورت کا عمل شروع کرے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اعتراضات اٹھائے تھے کہ نیب ایک عوامی ادارہ جس میں عدلیہ اور فوج کی عملداری کا کوئی جواز نہیں کیوں دنوں مذکورہ اداروں کے پاس اپنے اپنے احتسابی عمل موجود ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر پارٹی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی ان خبروں کا بھی نوٹس لیا ہے جس میں نیب قانون سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات متصادم تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پارٹی رہنما نیب قانون میں عدلیہ اور فوج کو نہ لانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث انہیں بہت سفر کرنا پڑتا ہے اس لیے اس ذمہ داری کے لیے انہوں نے خود شرین مزاری کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزد کیا۔انہوں نے احتساب مسودے پر پارٹی سے اختلاف پر انہیں برطرف کیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔شاہ محمود نے کہا کہ شیریں مزاریں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اس لیے انہیں کمیٹی کے اجلاس میں روازنہ کی بنیاد پر شریک ہونا آسان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :