اب فوج اورعدلیہ کوبدنام کیا تواسلام آباد میں عوام کا سمندرلیکرآئیں گے، عمران خان
میں فوج کیساتھ کھڑاہوں،ہم کھڑے نہیں ہوں گے توکیا بھارت یا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کھڑا ہوگا؟ مریم نوازآسکروننگ پرپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں،احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے،اس پربہت غصہ ہے کچھ الٹ نہ کہہ دوں،شریف معصوم شکل بناتے ہیں،آصف زرداری شکل سے ڈاکولگتا ہے وہ چھپا نہیں سکتا۔اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب
اتوار 15 اکتوبر 2017 18:06
(جاری ہے)
احسن اقبال جنرل ضیاء کے پیچھے تقریبات میں نعتیں پڑھتاہے۔احسن اقبال کے بارے میں کچھ اور نہ کہہ دوں مجھے اس پربہت غصہ آرہا ہے۔
انگریزی میں دھمکیاں دیتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ شریف معصوم شکل بناکرآجاتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ آصف زرداری شکل سے ڈاکولگتاہے،آصف زرداری چھپاناچاہے بھی تونہیں چھپاسکتا۔لیکن آصف زرداری کوکرپشن کی فکرقیامت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کیلئے ایک ارب کوئی چیزہی نہیں ہے۔ایک ارب زرداری،ایک ارب فریال تالپور،10ارب شہبازشریف اور اسحاق ڈارنے ہرجانہ کیاہے۔عمران خان نے کہاکہ شریف معصوم شکل بنالیتے ہیں۔مریم نوازمعصوم شکل بناکرآسکروننگ پرپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔دنیامیں ایساکوئی قانون نہیں کہ مجرم کوپارٹی کاصدربنادیاجائے۔لیکن انہوں نے 300ارب روپے کی کرپشن والے کوپارٹی کاصدربنادیا۔ان کوجسٹس قیوم جیسے ججزکی عادت پڑی ہوئی ہے کہ فون اٹھاؤاور کہوکہ فیصلہ دے دو۔عمران خان نے کہاکہ ان لوگوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے پاک فوج کوبدنام کیا۔زرداری نے حسین حقانی سے ملکرامریکا سے کہا ہمیں فوج سے بچاؤ،میموگیٹ میں فوج کوبدنام کیا گیا۔ ڈان لیکس سے فوج کوبدنام کرنے سے شروع ہوئے،خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف کوانڈیا سے دوستی کے باعث نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ فوج نے کہاکہ ہم مارشل لاء نہیں لگانا چاہتے۔لیکن یہ ان کوبدنام کرنے لگے ہوئے ہیں۔فوج نے کہاکہ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے۔اگرہم کھڑے نہیں ہوں گے توہندوستان یاسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کھڑاہوگا؟ فوج قربانیاں دے رہی ہے اور یہ ان کوبدنام کررہے ہیں۔فوج اور عدلیہ بدنام کیا گیا تومجھے لگتاہے کہ آخری اسٹریٹ موومنٹ کرناپڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بنانے کا کیا مقصد تھا؟ کیونکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔قائداعظم کی جدوجہدہی تحریک انصاف کی جدوجہدہے۔پاکستان میں صرف قائداعظم کوہی لیڈرمانتاہوں۔کئی لوگ ابھی بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں بنناچاہیے۔قائداعظم دنیابھرمیں نمبرون وکیل تھے،سب سے زیادہ فیس تھی۔وہ اپنے مئوقف پرقائم رہے کہ علیحدہ پاکستان بنناچاہیے۔ان کوعلم تھا کہ ان کوٹی بی ہے۔انگریزکہتے تھے کہ قائداعظم علیحدہ پاکستان اپنے لیے بناناچاہتے ہیں۔لیکن قائداعظم پاکستان اپنے لیے پاکستان نہیں بناناچاہتے تھے۔ان کی پیارمحبت ہمارے دلوں میں قائم رہے گا۔اس کے برعکس گاندھی ہندوؤں کیلئے ملک بناناچاہتے تھے۔گاندھی کہتے تھے کہ ہندوؤں کی اصل جماعت کانگریس ہے۔انہوں نے کہاکہ آج دنیامیں سبزپاسپورٹ کی عزت نہیں۔نائن الیون کے بعدنوجوانوں کوجیلوں میں ڈالاگیا۔مقدونیہ میں دہشتگرد کہہ کرپاکستانیوں کوماردیاگیا۔قرضے لینے والوں نے پاکستان نے اس مقام تک پہنچایا۔امریکا ہم سے پھرڈومور کامطالبہ کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ 1960ء میں ایوب خان امریکاجاتاہے توجانسن ایئرپورٹ استقبال کرنے جاتاہے۔شیخ زیدجب پاکستان آتاتوڈپٹی کمشنراس کااستقبال کرتاتھا۔لیکن ان سیاستدانوں نے ملک کواس مقام پرپہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں بھائیوں کے بچے اربوں پتی بن چکے ہیں۔میاں شریف کے 7بیٹے تھے۔یہ دوبھائی جوسیاست میں آئے یہ ارب پتی ہیں جبکہ دوسرے کاروباری لوگ ہیں۔عمران خان نے کہاکہ اسی طرح بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے 600ارب باہرپڑے ہیں۔اقتدارمیں آکراپنی ذات کوفائدہ پہنچاناکرپشن ہے۔آج سیاستدانوں کوبرابھلااس لیے کہاجاتاہے توٹھیک کہتے ہیں کیونکہ وہ کرپٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ ہم انٹرنیشنل لیول کاسسٹم بناناچاہیں بناسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگ ہیں۔یورپ میں ہرادارے میں قابل لوگ بیٹھے ہیں۔پاکستان میں کوئی اچھاہسپتال نہیں ہے۔ہمارے ہاں ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ کوآگے لانے کاسسٹم ہی موجودنہیں۔کیونکہ آصف اور نوازآنے ہی نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ ہم جوپارٹی بناناچاہتے ہیں اس میں صرف میرٹ دیکھاجائے گا۔انصاف کے نظام ایک پہلو قانون ہے دوسراپہلومیرٹ ہے۔جے آئی ٹی کے باہرکھڑے ہوکرکہتے ہیں میرے سوالوں کاجواب نہیں دیا اس سے پتاچلتاہے کہ طاقتوربالادستی چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہسپتالوں میں میرٹ کانظام لاناچاہتے ہیں جبکہ ان کوسرکاری ہسپتالوں کی عادت پڑی ہوئی ہے ۔سنیارٹی کواوپرلے کرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کاماڈل لیکرآؤں گا،دورہ چین میں ان کے ماڈل کواسٹڈی کریں گے۔جب غریبوں کواوپرلے کرآئیں گے تواللہ بھی ساتھ دے گا۔کرپٹ لوگوں نے 30ہزارارب کاحساب دیناہے یہ مظلوم بن کرپھررہے ہیں۔ہم نے ان کامقابلہ کرنے کیلئے دوستیاں یارشتہ داریاں نہیں بلکہ نظام لیکرآناہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیااور سیاسی جلسوں کااوپن کلچرمتعارف کروایا۔اسی طرح آن لائن کارڈسے ورکرزکے ساتھ بات چیت کیاکروں گا۔ورکرزکی مشاورت سے ٹکٹ دیاکروں گا۔ہم نے ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ویب سائٹ سے پورے ملک میں ورکرزکوپتاچل جائے گاکہ ہم کیاسوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف مافیاکی پوری کوشش ہے کہ منی لانڈرنگ پران کوسزانہ ہوسکے۔کیونکہ ان کے ساری جائیدادمنجمدہوجائے گی۔300ارب روپیہ ساراضبط ہوجائے گا۔اس لیے شریف خاندان کوجمہوریت بے شک چلی جائے لیکن پیسابچاناچاہتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 اکتوبر 2017 کی مزید خبریں
-
ترک فوجیوں نے ادلیب میں آپریشن کا آغاز کر دیا
-
نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی چوری شدہ کار 48گھنٹوں بعد برآمد
-
قطر میں شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کے تمام اثاثے منجمد
-
جب تک جوہری سمجھوتہ ہمارے مفادات کے حق میں رہے گا ہم اس کی پاسداری کریں گے،ایران
-
جان کیری کی ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کی توثیق نہ کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید
-
شاہ سلمان کا ایران کے خلاف امریکا کی دور اندیش حکمت عملی کا خیر مقدم
-
انڈونیشیا اور سور کے گوشت پر پوتین کِھل کِھلا کر ہنس پڑے
-
انڈونیشیا میں مردوں کا انوکھا تہوار منایا گیا
-
افغان پولیس نے دارالحکومت کابل میں ایک حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا
-
شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا بم نہیں پھینکا جاتا‘ امریکہ
-
سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق ،ْ 3 زخمی
-
سعودی عرب میں یمنی باشندہ اپنے کفیل سے 4برس تک اقامے کی تجدید کی فیس ادا کرنے کے لئے لگائی گئی شرط جیت گیا
-
سعودی عرب کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریاض میں میڈیکل ریسرچ سینٹر نے کینسر کے موروثی جینیات کا راز دریافت کرلیا
-
کیلیفورنیاکے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،47افرادہلاک
-
مصری خاتون کا حوصلہ ،خاوند کی دوسری شادی میں بھرپور شرکت
-
خرلاچی میںبارودی سرنگ دھماکے،کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید‘2زخمی، شہید کیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
-
کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانیوالا مبینہ ملزم وسیم منڈی بہائوالدین سے گرفتار
-
پاکستان اور ایران نے سرحد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط
-
پی ٹی آئی کا احتساب قانون میں ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ
-
اب فوج اورعدلیہ کوبدنام کیا تواسلام آباد میں عوام کا سمندرلیکرآئیں گے، عمران خان
-
بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، 2بچے شہیداور 3زخمی
-
نوازشریف پارٹی صدرتوبن گئے مگرمیں نہیں سمجھتا وہ پھروزیراعظم بن سکیں گے، خورشیدشاہ
-
شہباز شریف نے پارٹی پالیسی اور نواز شریف کی مخالفت کر دی
-
پاکستان میرادوسراگھرہے، اس بارے منفی بات نہیں سن سکتی،اہلیہ محمد علی کلے
-
مجھے کیوں نکالا ،اب گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر لکھا جانے لگا
-
دورہ ڈی آئی خان،عمران خان سونامی نشےمیں 2لاکھ روپے کاخصوصی کھانا کھا گئے
-
ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ‘کسی جج کوغلط طریقے چلاکرفیصلہ دینے کااختیارنہیں‘ چیف جسٹس
-
معیشت کی بات کرنے والو،معیشت تو رب کا فیصلہ ہے،کیپٹن (ر) صفدر
-
شہید کیپٹن حسنین کے والد نے وطن عزیزکیلئے بیٹے کی شہادت کو باعث فخرقراردیا
-
اب پاکستان میں اورنج لائن ٹرین کے بعد بلیو لائن ٹرین بھی چلے گی
-
گجرات کی شادی میں دلہن کو گفٹ نہیں بلکہ خون کی بوتلیں گفٹ کی گئی ہیں
-
استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں‘شیخ رشید احمد
-
پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ہیں، پرویز مشرف
-
امریکی خاتون کا ریپ ہوا، نہ بچہ قتل کیا گیا، الزامات بدنام کرنے کیلئے لگائے جا رہے ہیں ،ْ طالبان
-
سابق صدر کے پروٹول میں گھسنے والے عام شہری کو انوکھی سزا دی گئی
-
ْ(ق) لیگ کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں‘ذرائع
-
خورشید شاہ نے کراچی کولاہورسے کہیں زیادہ محفوظ شہرقرار دے دیا
-
پنجاب حکومت نے کراچی کے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا
-
ڈیرہ اللہ یار، ن پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء سردار خان لا شاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
-
لیگی وائس چیئر مینز کااختیارات نہ ملنے کیخلاف جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر پر امن دھرنا دینے کا اعلان
-
سینیٹر محمد اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا رہے ہیں
-
(ن) لیگ چوروں کی ’’ماں ‘‘بن چکی ہے‘ طاہر القادری
-
ملک میںپوشیدہ مارشل لا نافذہوچکا ہے عدلیہ کو جمہو ریت کو مضبوط کر نا چاہیے ‘عاصمہ جہانگیر
-
سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 89سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
-
تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن ،ْ کارکن آپس میں لڑ پڑے ،ْ ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش
-
پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.