پاکستان میرادوسراگھرہے، اس بارے منفی بات نہیں سن سکتی،اہلیہ محمد علی کلے

پاکستان بارے جو کچھ کہا جا رہا تھا حقائق کے برعکس ہے،یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے، پاکستان میں یتیم بچیوں کی فلاح کے لیے کام کرناچاہتی ہوں سابق عظیم باکسرمحمدعلی کی اہلیہ خلیلہ علی کلے کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) سابق عظیم باکسرمحمدعلی کی اہلیہ خلیلہ علی کلے نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، اس کے لیے منفی بات نہیں سن سکتی، پاکستان بارے جو کچھ کہا جا رہا تھا حقائق کے برعکس ہے،یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔راولپنڈی میں فلاحی مرکز کے دورہ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیلہ علی کلے نے کہا محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے،وہ جانتے تھے کہ پاکستان کے عوام بھی ان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کی تعریف کی انہوں نے کہا پاکستان بارے میں جو کچھ کہا جا رہا تھا، حقائق کے برعکس ہے۔

یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

یہاں آکر بہت اچھا لگا اچھی یادیں لے کر واپس جارہی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یتیم بچیوں کی فلاح کے لیے کام کرناچاہتی ہوں۔پاکستانیوں نے بہت زیادہ محبت دی۔ خلیلہ کلے کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کامقصد لڑکیوں کیلئے چندہ جمع کرنا ہے۔پاکستان سے پیار ہے اسی لئے آئی ہوںان کا مزید کہنا تھا کہ واپس جا کر پاکستان کے بارے میں دنیا کو بتاں گی۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق بطورمسلم ملک بہت پراپیگنڈا کیا گیا، مجھے نہ جانے کا بھی کہا گیا، مگر یہاں آئی ہوں تو بہت مزہ آیا، اچھی یادیں لے کر جارہی ہوں۔ پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے، محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :