مجھے کیوں نکالا ،اب گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر لکھا جانے لگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء):چند روز قبل میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے اقامہ رکھنے کے جرم میں وزارت عظمی سے نکال دیا تھا جس کے باعث نواز شریف نے اپنے لاہور کے دو تین جلسوں میں اس بات کو دہرایا کہ مجھے کیوں نکالا ۔

(جاری ہے)

اسی بات کو لے کر لوگوں نے اس کو مذاق کے انداز میں لے لیا ہے جہاں تک کہ اب تو لوگوں نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر بھی لکھوا لیا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔