ختم نبوتؐ کے ترمیمی بل میں قادیانی غیر مسلم برقرار رہیں گے، قادیانیوں کی علیحدہ ووٹر لسٹ ہوگی ،ْوزیر قانون
میرے خلاف غلط الزامات لگائے گئے، بل میں کوِئی کوتاہی نہیں ہوئی، ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتا ہوں ،ْزاہد حامد ہم نے کسی سے اپنے ایمان کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا ،ْہم سب مسلمان ہیں، ہمارا اتنا ہی ختم نبوت پر ایمان ہے جتنا کسی اور کا ہے ،ْاحسن اقبال تمام پارلیمانی جماعتوں کی ختم نبوت کے حلف نامے سے متعلق بل کی متفقہ منظوری پر مبارکباد ہم سب وقت پر انتخابات کے خواہاں ہیں‘ اپنے تمام تحفظات کے باوجود حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کی حمایت کر رہے ہیں ،ْ شاہ محمود قریشی ہمارا آج بھی مطالبہ دوبارہ مردم شماری کا ہے ،ْ خوشی ہے تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی بات کی ،ْفاروق ستار ْ ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون میں نئی ترمیم خوش آئند بات ہے ،ْجے یو آئی ،ْ جماعت اسلامی کچھ لوگوں نے وفاقی دارالحکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،ْ ان سے مذاکرات کرکے مسئلہ حل کیا جانا چاہیے ،ْاراکین اسمبلی وزیر قانون کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں ،ْایسا ہوگیا تو پھر کوئی بھی دو تین ہزار افراد آکر دھرنا دیکر کسی کے بھی استعفے کا مطالبہ شروع کردینگے، وزیر داخلہ
جمعرات 16 نومبر 2017 21:20
(جاری ہے)
ایوان سے منظوری کے بعد وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ 2002ء کے عام انتخابات سے قبل حکومت نے انتخابی آرڈر 2002ء نافذ کیا جس میں اسمبلیوں میں نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔
جوائنٹ الیکٹورل کا بھی فیصلہ ہوا ،ْاس میں سیون بی اور سیون سی کی شق شامل کی گئی جس کے تحت احمدی‘ مرزئی‘ لاہوری گروپ‘ قادیانی غیر مسلم ہیں ،ْسیون سی 10 دن کے لئے بھی بحال کرنے کی میں نے تجویز دی تھی کہ 10 دن کی شق ختم کرکے اس کو آپریشنلائز کیا جائے تاہم اس پر اتفاق نہ ہوسکا۔ آئینی (ترمیمی) بل میں اس کو بحال کیا جاچکا ہے۔ جماعت اسلامی نے اسی وقت یہ ترمیم لانے کا کہا تھا ،ْسینیٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر کی طرف سے الگ بل بھی لایا گیا ہے۔ اس کو کابینہ سے منظور کرایا گیا اب اس کی پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں بھی منظوری ہوگئی ہے۔ اس کو اب مین بل میں لا رہے ہیں۔ انگریزی اور اردو کے دونوں حلف نامے بھی اس میں آگئے ہیں۔ انہوں نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے سپیکر کے کردار کو سراہا اور تمام پارلیمانی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ زاہد حامد نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات اور غلط نام استعمال کیا گیا۔ اس میں کوئی سازش یا بد نیتی نہیں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ مجھ سے کوئی ایسی بات منسوب ہو جس سے نبیﷺ کی شان میں نعوذ باللہ کوئی حرف آئے۔ میں نے دو حج کئے ہیں میں سچا عاشق رسولﷺ ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کسی سے اپنے ایمان کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا ،ْہم سب مسلمان ہیں، ہمارا اتنا ہی ختم نبوت پر ایمان ہے جتنا کسی اور کا ہے۔ زاہد حامد کو یہ وضاحتیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،ْہم ہر کسی کو صفائی دینے کے پابند نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ زاہد حامد نے ذاتی وضاحت کی ہے ہم نے یہ مطالبہ نہیں کیا۔ سپیکر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی جس کے بعد بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔وزیر زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے ترمیمی بل میں قادیانی غیر مسلم برقرار رہیں گے، قادیانیوں کی علیحدہ ووٹر لسٹ ہوگی، جبکہ 7 سی کے مطابق قادیانی مسلمانوں کے ساتھ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوں گی۔بعد ازاں نکتہ اعتراض پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان سے ختم نبوت کے بل کی متفقہ منظوری پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔ ایجنڈے پر نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترمیمی بل بھی ہے۔ پارلیمانی جماعتوں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں اور حلقہ بندیوں کا کام بھی ہو۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا کہا۔ ہم نے اس بل پر مکمل تعاون کیا ہے اس بل کو متعارف کرایا جائے۔ ہم وقت پر انتخابات‘ جمہوریت کے تسلسل کے خواہاں ہیں‘ حکومت یہ بل منظور کرائے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ سی سی آئی میں ایک فیصد بلاکس کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ہوا ہے۔ ہم نے اپنے تحفظات کو ایک طرف رکھ کر اس بل کی منظوری پر حمایت کا فیصلہ کیا۔ بغیر تاخیر کے اس عمل کو مکمل کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوگی کہ کراچی اور اندرون سندھ کا بڑا مسئلہ مردم شماری کے نتائج بن گیا ہے۔ ہمارا آج بھی مطالبہ دوبارہ مردم شماری کا ہے تاہم خوشی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی بات کی۔ مولانا امیر زمان نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کی بحالی پر تمام ایوان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہم انتخابات بروقت چاہتے ہیں۔ ہماری تجویز ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع کے لئے ایک قومی اسمبلی میں نشست مختص کی جائے۔ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ صرف پیپلز پارٹی‘ ایم کیو ایم یا پی ٹی آئی کا نہیں تھا تمام سیاسی جماعتوں کا تھا‘ سپیکر چیمبر میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون میں نئی ترمیم خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد اس وجہ سے آج بند ہے۔ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے وفاقی دارالحکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان سے مذاکرات کرکے مسئلہ حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر ہمارے بھی تحفظات ہیں۔ قبائلی علاقوں کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں پانچ فیصد کی مردم شماری کی جانی چاہیے۔ نئی حلقہ بندیوں کے تحت پنجاب کی پانچ سیٹیں کم ہوگئی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیٹوں پر اضافہ ہوا ہے۔ ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں۔ ہم اداروں کا استحکام چاہتے ہیں۔ ریٹائرڈ افسران کنٹریکٹ پر دوبارہ بھرتی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ بہت پہلے حل ہو جانا چاہیے تھا۔ ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں تاخیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر اگر قومی اسمبلی کی نشستیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھ رہی ہیں تو صوبائی اسمبلی کی نشستیںبھی اسی تناسب سے بڑھائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو برائے شماریات میں ہر صوبے کا ایک ایک نمائندہ ہونا چاہیے۔ حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے مکینوں کے ساتھ 2017ء کی مردم شماری میں بہت زیادتی ہوئی ہے۔ امید ہے کہ پانچ فیصد کے آڈٹ کا ہمیں بھی فائدہ ہوگا۔صاحبزادہ طارق اللہ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے دینے والوں کے ساتھ پانچ چھ روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ،ْان کے مطالبات ایسے ہیں جو پورے نہیں کئے جاسکتے۔ وزیر قانون کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں۔ ایسا ہوگیا تو پھر کوئی بھی دو تین ہزار افراد آکر دھرنا دے کر کسی کے بھی استعفے کا مطالبہ شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حب رسول اور ختم نبوت کا دعویٰ کرنے والے شہریوں کے حقوق کا خیال کریں ،ْحضور اکرمﷺ نے تو لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کیں۔ ان لوگوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ ایک بچہ جاں بحق ہوچکا ہے‘ حکومت کے پاس دو راستے ہیں کہ ایک تو مذاکرات کریں اور دوسرا کوئی کارروائی کرے۔ ان میں ایسے سازشی لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون جیسا واقعہ ہو اور یہاں تشدد ہو اور ملک میں افراتفری پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے اسلام آباد میں خلل نہ ڈالیں جس سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچے۔ اگر دھرنا دینا ہے تو اس کے لئے اسلام آباد کا پریڈ گرائونڈ حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ انسان کسی کے جتنی اور جہنمی ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ کلمہ پڑھنے والا ہر شخص ختم نبوت کا داعی ہے۔ حکومت ختم نبوت کی داعی ہے‘ اگر ختم نبوت پر حرف آیا تو حکومت اور پوری پارلیمنٹ مل کر اس کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مذہبی جماعتیں جرگہ لے کر دھرنا دینے والوں کے پاس جائیں اور انہیں کہیں کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے وہاں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں کمیشن آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک نے کمیشن آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کے بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پاکستان کی معیشت بارے سالانہ رپورٹ 2016-17ء پیش کردی گئی۔ ارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پاکستان کی معیشت کے بارے میں سالانہ رپورٹ برائے سال 2016-17ء قومی اسمبلی میں پیش کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 17 نومبر 2017 کی مزید خبریں
-
امریکا میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ
-
کابل میں ہوٹل کے باہر خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک
-
500 سال پرانی پینٹنگ 45 ارب روپے سے زائد میں فروخت ،ْ دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ کا درجہ
-
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کے بعد میانمار آرمی چیف کا یوٹرن
-
بھارت:شیلٹر ہوم سربراہ نے 2ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
-
ایران کی شام میں فوجی اڈے کے قیام کی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے ، اسرائیل کی دھمکی
-
نوجوانی میں فحش فلمیں دیکھنے سنیما جاتا تھا، سابق بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف
-
سعودی کابینہ کا جامعات اور سکولوں میں خواتین کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اظہارِ تشویش
-
لیبیا میں اجتماعی عصمت ریزی کے ایک اور واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
-
تنزانیہ میں طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک،تحقیقات کا آغاز
-
نائجیریا میں ایک ہی رات میں 4 خود کش حملے، 18 افراد ہلاک29 زخمی ہو گئے
-
برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے اکائونٹس منجمد کرنے کافیصلہ
-
راہول گاندھی کا لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کا انوکھا انداز
-
سعودی عرب ، 90 سے زیادہ آن لائن بزنس اکاﺅنٹس بند کر دئیے گئے
-
ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے، امریکی ماہرین امراض قلب
-
اسرائیل، فیس بک اور گوگل پر ٹیکس لگائے گا
-
اسحاق ڈار صحت یاب ہوکر ضرور وطن واپس آئیں گے ، وزیراعظم وزیر خزانہ کے امور پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،مصدق ملک
-
انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے ، ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ کو تباہ کردیتا ہے ، مریم نواز
-
حلقہ بندیوں کے حوالے سے کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ،حلقہ بندیوں کے حوالے سے غیر آئینی اور من پسند ترمیم کی گئی ہے ، تمام جماعتیں مک مکا کر کے الیکشن کی طرف آنا چاہتی ہیں
-
ومبرکو راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری اپنے ساتھ غلیلیں اور ڈنڈے لیکر فیض آباد آئیں ، میرے ہاتھوں میں بھی غلیل ہوگی ، ہم پاکستان کی لڑائی لڑیں گے، دھرنے والوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں ... مزید
-
مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کی منظور ی ایم کیوایم پاکستان کے ووٹ سے ممکن ہوئی
-
پارلیمانی تاریخ میں نئی روایت ، حکمران جماعت کے رکن کی ٹریک سوٹ پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت
-
مردم شماری کے نتائج میں دھاندلی دوسرے معنوں میں پری پول دھاندلی ہے ،فاروق ستار
-
پیمرا میں ای فائلنگ کا آغاز، نئے نظام سے ریگولیٹر کی انتظامی ومحکمانہ کارکردگی کو جدید خطو ط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی، اہم اور فوری نوعیت کے معاملا ت بروقت نمٹائے جاسکیں گے
-
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں 5سے 50روپے تک کمی کااعلان کردیا
-
انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایس ایس پی تشدد سمیت دیگر مقدمات کی سماعت
-
لاہور ہائیکورٹ لاپتہ ناصر عباس شیزاری کی بازیابی کیلئے پولیس کو 22 نومبر تک کی مہلت دے دی
-
کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کیخلاف نیب درخواست کی سماعت 23 نومبر کو ہوگی
-
آئی جی کے عہدے پر رہوں گا یا نہیں اس کا جلد ہی پتہ چل جائے گا ،اے ڈی خواجہ
-
سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کیلئےدرخواست سماعت کیلئے منظورکرلی
-
قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئین میں ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور ، 242 ارکان نے حق ،جمشید دستی نے مخالفت میں ووٹ دیا، تحریک انصاف نے ترامیم واپس لے لیں ،دستی کی ترامیم کثرت رائے ... مزید
-
ختم نبوتؐ کے ترمیمی بل میں قادیانی غیر مسلم برقرار رہیں گے، قادیانیوں کی علیحدہ ووٹر لسٹ ہوگی ،ْوزیر قانون
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیموں کو فییض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا ، مذہبی جماعتوں نے دھرنا ختم کرنے کا عدالتی حکم ماننے سے انکارکردیا
-
نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے بل پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان
-
بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی
-
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنا ختم کرانے کیلئی5،6روز سے مذاکرات کر رہے ہیں ، دھرنے والے وزیر قانون کے استعفیٰ کے بغیر دھرنا ختم کرنے پر راضی نہیں ، بغیر کسی وجوہات کے کوئی وزیر ... مزید
-
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفدکی ملاقات،10فیصد بلاکس کی تصدیق کا مطالبہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر حملے کا کیس میرٹ پر نمٹانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس ہدایات جاری کردیں
-
اگر تین دن کے اندر دھرنا ختم نہ کیا تو عوام کیساتھ خود دھرنا ختم کروانے سڑکوں پر آ جاوں گی: عائشہ گلالئی
-
وفاقی وزیر مشاہد اللہ جرمنی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے
-
جمہوریت کا دعویٰ کرنے سے کوئی جمہوری نہیں بنتا قربانیاں دینا پڑتی ہیں،ظفر اللہ جمالی ،
-
شریف خاندان کے دیگر افراد کے بعد بیگم کلثوم نواز کیخلاف بھی کیس کھلنے والا ہے نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کے بعد حدیبیہ سپننگ ملز کیس کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا: چوہدری غلام حسین کا دعوی
-
وفاقی حکومت نے مردم شماری میں تاخیر کی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حمزہ شہباز شریف کی صدارت میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے پالیمنٹرینز کا اجلاس، اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہوگا، حمزہ شہباز،
-
پاکستان میں بس ایک ہی سوال ہے،مجھے کیوں نکالا‘‘ پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں، پاکستان میں ریسرچ سٹی بنانے کا منصوبہ ہے،سیاست پر بات نہیں کروں گا، فنڈ ریزنگ کے لیے ... مزید
-
اسلام آباد میں دھرنا دینے والے 12 ربیع الاول پر فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں: وزیر مملکت طلال چوہدری کا دعوی
-
چھوٹے چور جیلوں میں اور بڑے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں، سینیٹر سراج الحق
-
نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم، ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی نے مخالفت کر دی
-
پاکستان اور بیلا روس زراعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے، سکندربوسن
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کا وزارت داخلہ کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.