بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 23:42

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کرنے والے بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئزرلینڈ کی حکومت نے یہ اقدام حکومت پاکستان کی درخواست پر اٹھایا ہے۔ حکومت پاکستان سوئزرلینڈ کی حکومت کو مہران مری کی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد فراہم کیے تھے اور درخواست کی تھی کہ شدت پسند رہنما کو نہ تو پناہ فراہم کی جائے نہ ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ اب حکومت پاکستان کی درخواست پر زیورخ ائیرپورٹ پر اہل خانہ کے ہمراہ پہنچنے والے مہران مری کو فوری وہیں سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :