وزیراعلیٰ خیبرپختونخو نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر حملے کا کیس میرٹ پر نمٹانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس ہدایات جاری کردیں

اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندان سے پورا انصاف کیاجائیگا،پرویز خٹک

جمعرات 16 نومبر 2017 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اُنہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر حملے کا کیس میرٹ پر نمٹانے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو پہلے ہی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ و ویمن پارلیمنٹرین کاکس خیبرپختونخواسمبلی کی چیئر پرسن معراج ہمایون سے بات چیت کررہے تھے جس نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اُن سے ملاقات کی اور اُن سے افسوسناک واقعے پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور یقین دلایا کہ اس کیس میں متاثرہ خاندان سے پورا انصاف کیاجائے گا۔ وہ اس سلسلے میں آئی جی پی سے براہ راست رابطے میں ہیںتاکہ اس پر تیز ایکشن یقینی بنایا جا سکے ، معاملے کے تمام پہلوئوں کو سامنے لایا جا سکے اور متاثرین سے پورا انصاف کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :