16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ، قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے،

دشمن کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جہلم کے قریب فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر گفتگو آرمی چیف نے رائفل ایسوسی ایشن کی37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی ، مقابلے میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ، دشمن کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔

جہاں انھوںنے رائفل ایسوسی ایشن کی37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی ۔ مقابلے میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا۔پاکستان آرمی کی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس کیساتھ چیمپئن قرار پائے ،ماسٹرایٹ آرمزکی ٹرافی بہاولپورکورکے حوالدارساجدبادشاہ نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقابلے میں فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے ۔آرمی چیف نے کہاکہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے ، نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے ،16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ،قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے ۔انھوںنے کہاکہ دشمن کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے ۔انھوںنے کہاکہ فوجی سطح پرپیشہ ورانہ مہارت کیساتھ حالات کارخ موڑا۔