پاکستان ریلوےاور ایرانی ریلوےماہرین کامشترکہ اجلاس

پاکستان اورایران کادونوں ملکوں کےدرمیان15روزہ مسافرٹرین چلانےکافیصلہ،ٹرین مشہد اور قُم سے چلے گی،محرم سےقبل اس کا اجرا ہوگا

جمعرات 18 جنوری 2018 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء): وزارت ریلوےمیں پاکستان ریلوےاور ایرانی ریلوےماہرین کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان اورایران کادونوں ملکوں کےدرمیان15روزہ مسافرٹرین چلانےکافیصلہ کیا گیا۔وئٹہ اورزاہدان کےدرمیان 15مال گاڑیاں چلانےکافیصلہ بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوےمیں پاکستان ریلوےاور ایرانی ریلوےماہرین کامشترکہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکریٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع غوری نے کی جبکہ ایرانی وفدکی قیادت ڈائریکٹرجنرل زاہدان ریلوےماجدآرجونی نےکی۔پاکستان اورایران کادونوں ملکوں کےدرمیان15روزہ مسافرٹرین چلانےکافیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق :ٹرین مشہد اور قُم سے چلے گی،محرم سےقبل اس کا اجرا ہوگا۔تاجروں کےمطالبےپرکوئٹہ اورزاہدان کےدرمیان 15مال گاڑیاں چلانےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔جلاس میں سپنز اور تفتان (ایم ایل تھری) سیکشن کی اپ گریڈیشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،

متعلقہ عنوان :