سپریم کورٹ کا اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم

آئی جی کی تقرری پر وفاقی حکومت کے کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، تقرری کا معاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا، چیف جسٹس کے ریمارکس

جمعرات 18 جنوری 2018 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) سپریم کورٹ نے انسپکٹر جنرل سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی کی تقرری پر وفاقی حکومت کے کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس ایکٹ 2011 کو آئینی قراردیا، عدالت سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی کو پولیس میں تبادلوں کا اختیار بھی دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بہت خوبصورت فیصلہ دیا ہے، یہ فیصلہ دوتین بار پڑھنے کے لائق ہے۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سندھ میں آئی جی کی تقرری کامعاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا، تقرری کے معاملے پر وفاقی حکومت کے کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :