بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور دیگرسیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی

اتوار 11 فروری 2018 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آفکنٹرولپر کھوئی رٹہ اور دیگرسیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے لائن آف کنٹرول پر بٹل، گرم چشمہ اور کھوئی رٹہ سیکٹروں میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں 2 خواتین سیمت 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے آبادی پر فائرنگ کی جا رہی تھی ، جوابی کارروائی میں بڑے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :