عاصمہ جہانگیر کا انتقال، زید حامد کے انتہائی سخت پیغام نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

اتوار 11 فروری 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر آج لاہور میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات ان کے انتقال پر اظہار افسوس کر رہے ہیں لیکن ایسے لمحے میں تجزیہ نگار زید حامد نے سوشل میڈیا پر ایسا بیان جاری کیاہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زید حامد کے سوشل میڈیا پیجز پر جاری پیغام پر انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر کہا ہے کہ
 ”بھارت نے آج اپنا ایک اہم اثاثہ کھو دیا اور پاکستان سے آج ایک غدار کا خاتمہ ہوا۔

(جاری ہے)

غداد کی بیٹی جس نے مشرقی پاکستان توڑنے میں ’را‘ کی مدد کی جس کی بناء پر عاصمہ جانگیر کو بنگلہ دیش میں انعام بھی دیا گیا۔ اپنی ساری زندگی وہ اسلام، پاکستان اور پاک فوج کیخلاف لڑتی رہیں۔ شکر الحمد للہ آج پاکستان کے بڑے دُشمن کو اللہ نے اپنے پاس بلا لیا“۔

 زید حامد کے اس بیان کے بعد عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کی اکثریت کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد ان کے اعمال اللہ دیکھے گا ۔ وفات کے بعد ان پر ایسی تنقید کرنا درست نہیں جبکہ کچھ لوگ زید حامد کے اس بیان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :