صاف پانی‘ سڑکوں کی بندش ، پولیس مقابلوں پر از خود نوٹس ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ کیلئے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی

عدالت کا جاتی امراء‘ ماڈل ٹائون‘ گورنر ہائوس‘ طاہر القادری کی رہائش گاہ‘ ایبٹ روڈ‘ گارڈن ٹائون‘ جامعہ قادسیہ‘ چوبرجی‘ ایوان عدل سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم، ایک سال کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کی سات روز میں رپورٹ طلب , ْ آئی جی پنجا ب نے پولیس مقابلوں کی رپورٹ کیلئے وقت مانگ لیا ، سپریم کورٹ نے مسترد کردیا , عدالت آپ کے تعاون اور اشتراک سے عوامی مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے،چیف جسٹس کا شہباز شریف سے مکالمہ