اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے،نیب کا جاری کردہ بیان

اتوار 11 فروری 2018 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے،یہ بات نیب نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب کے ڈی جی نے صاف پانی اور پاک پاور کمپنی کا ریکارڈ مہیا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے خلاف انسداد بدعنوانی پنجاب میں ایف آئی آر درج ہے۔

نیب نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہو تو بھی نیب کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ کسی بھی حکومتی محکمہ سے ریکارڈ طلب کرے۔

متعلقہ عنوان :