مکہ مکرمہ میںغیر معیاری کھجوریں پیک کرنیوالے گرفتار ، گودام سیل

چھ ٹین غیرمعیاری کھجوریں تلف،کام کرنے والے غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا،بلدیہ حکام

اتوار 11 فروری 2018 14:40

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپا مارکر چھ ٹن غیر معیاری کھجوریں ضبط کر لیں ۔سعودی میڈیا کے مطابق بلدیہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے کے ایک گودام میں غیر معیاری کھجوروں کی پیکنگ کا کام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر اہلکاروں نے گودام پر چھاپا مار کر وہاں سے غیر معیاری کھجوریں اور بڑی تعداد میں پیکٹ برآمد کر لئے ۔

بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ غیر معیاری کھجوروں کو ماہ رمضان المبارک میں فروخت کرنے کیلئے پیکٹوں میں بھرنے کا کام کیا جارہا تھا ۔ گودام سے 6 ٹن غیر معیاری کھجوریں ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا گیا جبکہ گودام کو سیل کر دیا گیا جس کا باقاعدہ لائسنس بھی نہیں تھا ۔ گودام میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :