ٹرمپ کے صدارت کا دورانیہ 1سال مکمل ہونے پر کئی عہدیدار سیکیورٹی کلئیرنس سے محروم

اتوار 11 فروری 2018 19:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کا عہدہ سنبھالے ایک سال سے زائد ہوگیا، تاہم ان کی جانب سے تعینات اکثر عہدیدار ایسے ہیں جنہیں اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی ہے۔ ان میں ان کے داماد جیرڈ کوشنر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 40کے قریب ایسے افسران اور اہلکار شامل ہیں کہ جو ابھی تک عارضی سیکورٹی کلیئرنس پر کام کررہے ہیں اور ایف بی آئی اے کی جانب سے ان تمام افراد کو مکمل سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی ہے۔

ان افراد میں ٹرمپ کے داماد جیرد کوشنر بھی شامل ہیں جبکہ اکثر افراد کا تعلق وائٹ ہاؤس سے ہے۔دوسری جانب جیرڈ کوشنر کے وکیل ایبے لوویل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس میں تاخیر کوئی غیر معمولی بات نہیں عام طور پر اس میں دو سال کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے کیونکہ جیرڈ کوشنر کی مصروفیات ، ان کے بے تحاشا سفر اور دیگر مصروفیات مستقل کلیئرنس میں تاخیر کا باعث ہیں تاہم اس سے ان کی ذمے داریوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا

متعلقہ عنوان :