اسرائیل کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، امریکا

اتوار 11 فروری 2018 19:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء)امریکا نے اس صورتحال پر اسرائیل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کے مطابق امریکا ’’اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ اٴْن کا یہ بیان ایک اسرائیلی جنگی طیارے کی شامی علاقے میں تباہی اور اسرائیل کی طرف سے شام میں ایرانی اور شامی اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نوئرٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے دانستہ طور پر علاقے میں اپنی طاقت اور اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں یمن سے لبنان تک کے خطے اور وہاں کی عوام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :