آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں،کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اتوار 11 فروری 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباداور لاہور ڈویژنز، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنز، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 06، پارا چنار منفی 04، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژنز میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، بہاولپور، ڈی جی خان اور کراچی ڈویژنز میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر 27،کالام 12، پاراچنار 08، میرکھانی 07، لوئیر دیر 05، مالم جبہ 04، چترال 03، بنوں 02 اور دروش میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے علاقوں خضدار 11، ژوب02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہکالام 06،زیارت03، مالم جبہ 02، دیر میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :