سیالکوٹ ،ْزہریلی چائے پینے سے ایک خاندان کے 7افراد کی حالت غیر ہوگئی

اتوار 11 فروری 2018 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء)زہریلی چائے پینے سے ایک خاندان کے 7افراد کی حالت غیر ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور روڈ میں گھر کے دودھ کی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جن میں21 سالہ نیلم زوجہ زین ، 21سالہ مشعال زوجہ سنی ،17عشاء دختر افتخار، 8سالہ احسن ولد طارق ،5سالہ علیم ولد افتخار ،8سالہ مہم دختر افتخار ،18سالہ علی ولد افتخارکی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

جسے ریسکیو نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے۔