وزیراعلی سندھ کا نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط

پیر 12 فروری 2018 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں سفارش کی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے جبکہ سندھ حکومت نے ایک دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے دوران13 فروری2018 کو قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ یہ خط وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو فیکس کردیاگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوریئر کے ذریعے بھی بھیج دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :