مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے جرمن سفیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 12 فروری 2018 22:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے جرمنی کے سفیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو جرمن سفیر کی قیادت میں جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کی بجائے اس تنازعے کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہئے اور یہ سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ناصر خان جنجوعہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے امن وخوشحالی کیلئے ہمیشہ عالمی برادری کا ساتھ دیا ہے۔ قبل ازیں سینئر افسران کے کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان اور اس کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :