سرگودھا میں پاک فوج کےقافلےکوحادثہ،ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی

پیر 12 فروری 2018 21:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء):سرگودھا میں اجنالہ روڈ کے قریب پاک فوج کےقافلےکوحادثہ پیش آیا ہے،ٹرک الٹنےکے باعث متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے جہاں اجنالہ روڈ کے قریب پاک فوج کےقافلےکوحادثہ پیش آیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک الٹنے سے پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔6فوجیوں کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے وقوعہ سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔