روک سکو تو روک لو

نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا، مریم نواز کا ضمنی الیکشن کی فتح پر تبصرہ

پیر 12 فروری 2018 22:52

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق این اے 154 قومی اسمبلی کی سیٹ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔جس پر الیکشن کمیشن نے 12فروری کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں بڑی جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔دونوں جماعتوں نے اس حلقے میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی اور بڑے جلسے منعقد کئیے گئے جن کے بعد سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی تھی کہ حلقہ این اے 154سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار لے گی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیاسی پنڈتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیاسی پنڈتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے 25ہزار کی لیڈ سے لودھراں کا میدان مار لیا ہے۔اس کامیابی کو مسلم لیگ ن کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔این اے 154 میں الیکشن جیتنے پر مریم نواز نے ٹئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نَصرٌ ِمنَ اللّہ و فتحٌ قریب
۔

اس موقع پر انہوں نے شیر کا نعرہ بھی تحریر کیا،
۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا۔ اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللّہ کے چلتے ہیں ۔ اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔
۔انکا کہنا تھا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حُرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں
عوام کا فیصلہ واضح ہے۔ ووٹ کوعزت دو، عدل کو بحال کرو۔ یہ نظریہِ نواز ہے جو ِدلوں میں گھر کر گیا ھے! کہا تھا نہ "روک سکو تو روک لو؟

متعلقہ عنوان :