ْ ایل این جی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا ، ثبوت نیب کو دوں گا،شیخ رشید

سینٹ الیکشن میں آصف زرداری کا تعویز چلے گا ، کراچی کے حالات کا فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چل رہی ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 12 فروری 2018 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا ، ثبوت نیب کو دوں گا، سینٹ کے الیکشن میں آصف علی زرداری کا ویز چلے گا اور کراچی کے حالات کا فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی۔ ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چل رہی ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ کیس میں نے تن تنہا خود لڑا اور نواز شریف کو شکست دی مگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس تکنیکی ہے اس لئے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سے مشاورت کی ۔ ایل این جی کیس میں میرے پاس بہت ثبوت ہے جو بہت مشکل سے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے میری درخواست رد کی مگر میں تمام ثبوت نیب کے پاس لے کر جاؤں گا۔

اس کیس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست رد کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مایوس نہیں ہوا۔ مایوسی کفر ہے۔ ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کیا۔ میں تو لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہوں اگر ضمیر جھنجھوڑیں گے نہیں تو زمین کانپے گی۔ ایل این جی کیس ان لوگوں نے وزارت پٹرولیم کا اربوں روپے سے تیار ٹرمینل استعمال نہیں کیا کمیشن بنانے کے لئے ایک نجی کمیٹی کا ٹرمینل استعمال کیا۔

نجی کمپنی کا ٹرمینل استعمال ہو یا نہ ہو معاہدے کے تحت کمپنی کو یومیہ 3کروڑ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ملک میں سیاست نہیں پیسہ چل رہا ہے۔ بہت سے لوگ سیاست میں اپنے نام کے ساتھ ٹائٹل لگوانے آتے ہیں ان کے لئے سیٹ حاصل کرنے کے لئے پیسوں کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ اب ملک میں نہ تو پڑھا لکھا اور نہ ہی غریب کا بچہ اسمبلی میں آ سکتا ہے۔

اس وقت ملک میں ہر طرف ٹسوری ٹسوری ہو رہی ہے جس کے پاس تجوری ہو گی اسی کی چلے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چلر ہی ہے۔ میری نظر میں جو ایک بار بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے اختلافات کا فائدہ آصف علی زرداری اٹھائیں گے۔ کراچی میں آصف علی زرداری کا تاویز ہی چلے گا۔ اس وقت سینٹ کی سیٹوں پر پیپلز پارٹی اچھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔۔