کیوی پھل جگر کی چربی کم کرنے کے لئے مفید ہے، ماہرین صحت

پیر 12 فروری 2018 15:21

کولوراڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بے تحاشا مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائیںکھا نے سے موٹاپا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں تاہم جسمانی چربی کو کم کرنے کے لئے کیوی پھل انتہائی مفید ہے۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو کی ماہر کیرن جونشر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق کے مطابق مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائیں بے تحاشا کھانے سے موٹاپے، بلڈ پریشر، بلند کولیسٹرول اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں اور پھر وہ ’’این اے ایف ایل ڈی‘‘کی وجہ بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہماری غذا کی اپنی اہمیت ہے تاہم ماؤں کی غذا کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک بچہ رحمِ مادر میں ہوتا ہے تو اس وقت ماں کی غذا بچے پر اچھے یا برے دونوں طرح کے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ ماں کی غذا کا اثر بچے اور پوتے یا نواسے پر بھی ہوتا ہے، اس لیے ضروی ہے کہ ماں بننے والی خواتین کی غذائوں کو خاص اہمیت دی جائے اور انہیں مرغن اور چکنائی سے بھرپور غذائوں سے دور رکھا جائے تاکہ وہ مذکورہ بالا امراض سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ کیوی اور پپیتے میں پایا جانے والا مرکب ’پی کیو کیو‘ ایک طرح کا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے جو ’’ڈی این اے‘‘ اور دیگر خلیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انھوں نیکہا ہے کہ جو لوگ جگر پر چربی اور چکنائی کا شکار ہیں وہ تازہ کیوی ضرور کھائیں کیونکہ اسکا استعمال جگر کو فعال اور چکنائی سے پاک رکھتا ہے۔