مودی حکومت اس مریض کی طرح ہے جو ڈاکٹر کی بات سنتا نہ سمجھتا ہو،چدمبرم

ْ ملک کے تمام مسائل کا حل مرکزمیں نئی حکومت کا قیام ہے،بی جے پی حکومت میں صحت، تعلیم، زراعت اور روزگار سمیت اہم شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی صرف منصوبوں اور اسکیموں کی باتیں ہی ہیں،سابق وزیر خزانہ کی عام بجٹ پر تنقید

پیر 12 فروری 2018 15:21

کوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے عام بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو خون چوسنے والی حکومت قراردیا اور کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل مرکزمیں نئی حکومت کا قیام ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چدمبرم نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مریض کی طرح ہے جو کسی اچھے ڈاکٹر کے مشوروں کو سننا چاہتا ہے اور نہ سمجھنے کے لائق ہے۔

(جاری ہے)

چدمبرم نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت میں صحت، تعلیم، زراعت اور روزگار سمیت اہم شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی صرف منصوبوں اور اسکیموں کی باتیں ہی ہیں۔چدمبر م نے کہا کہ پوری معیشت کی حالت کے بارے میں اگر ڈاکٹر اروند سبرامنیم (چیف اقتصادی صلاح کار) سے معلومات حاصل کی پوری آزادی دی جائے تو وہ بتائیں گے کہ مریض بہت بیمارہے اور حالت ناگفتہ بہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مریض ڈاکٹر کی بات نہیں سننا چاہتا اور نہ ہی علاج کرانا چاہتا ہے۔لہذا میرا کہنا ہے کہ آپ کے پاس ڈاکٹر اچھا ہے مگر مریض خراب ہے جوڈاکٹر کی بات سننا نہیں چاہتا اور نہ سمجھنا۔