داعش کے خلا ف فتح کے بعد عراق سے امریکی فوجیں نکالنے کا اعلان

امریکی فوج نے اپنی تعدادمیں کمی شروع کردی،باقی ماندہ صرف عسکری معاونت کریں گے،ترجمان عراقی حکومت

پیر 12 فروری 2018 16:24

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) عراق نے بتایاہے کہ عراقی حکام کی جانب سے داعش تنظیم کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکی فوج نے عراق میں اپنی تعداد میں کمی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے بتایا کہ عراقی حکام کی جانب سے داعش تنظیم کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکی فوج نے عراق میں اپنی تعداد میں کمی کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ داعش کے خلاف معرکہ اختتام پذیر ہو چکا ہے جس کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔ الحدیثی نے واضح کیا کہ یہ انخلاء ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں اور یقینا اس مرحلے میں حتمی انخلاء کے آغاز پر غور نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :