روسی فوج کا اپ گریڈ کئے گئے میزائل کا کامیاب تجربہ،جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا حملہ روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے

پیر 12 فروری 2018 16:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) روسی فوج نے اپ گریڈ کئے گئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو بیک وقت کئی جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا حملہ روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی اخبار کرسنایا زویزدا نے ایروسپیس فورسز کی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس ٹاسک فورس کے ڈپٹی کمانڈر آندرے پریخود کو کے حوالہ سے بتایا کہ میزائل کو قزاخستان کے سارے شاگان رینج سے فائر کیا گیا اور تجربہ سے تمام متعین اہدات حاصل کر لئے گئے ہیں۔ یہ مزائل ہر لحاظ سے موجودہ دور کے میزائلوں سے بڑھ کر ہے اور ایک یا زیادہ بین البراعظمی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں تباہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :