متحدہ عرب امارات ، فون پر شوہر کی بے عزتی کرنے پر خاتون کو 5،000 درہم جرمانہ

پیر 12 فروری 2018 17:27

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خورفکان کی مجرمانہ عدالت نے ایک خاتون کو فون پر اپنے شوہر کی بے عزتی کرنے اور توہین آپیز میسجز بھیجنے پر 5،000 درہم جرمانے سنا دی ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خورفکان کی پولیس کو ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسکی بیوی نے فون پر اسکی بے عزتی کی ہے ، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی اور خاتون کو گرفتار کر کے معاملہ پراسیکیوشن کے سامنے رکھا ۔

شوہر کا کہنا تھا کہ پہلے تو اسنے ایک دفعہ بے عزتی کرنے پر نظر انداز کیا لیکن اسکی بیوی کی جانب سے وقتاً فوقتاً توہین آمیز کالز آنے پر اسنے ٹھان لی کہ وہ اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کرا دے ۔ بیوی نے عدالت کے سامنے اپنا جرم قبول کر لیا اور عدالت کو بتایا کہ اسکو اچانک سے غصہ آ گیا تھا اس لیے اسنے ایسا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :