تحریک انصاف نے جعلی پولیس مقابلے اور ماورائے عدالت قتل کے معالہ پارلیمان میں اٹھا دیا

رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے باقاعدہ تحریک التواجمع کروادی

پیر 12 فروری 2018 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے جعلی پولیس مقابلے اور ماورائے عدالت قتل کے معالہ پارلیمان میں اٹھا دیاہے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے باقاعدہ تحریک التواجمع کروادی۔تحریک التوا کے متن کے مطابق پارلیمان کی معمول کی کاروائی روک کر بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

تحریک التوا میں لکھا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہرسال سیکڑوں افراد کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں دو سو سے زائد افراد کو مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا گیا۔صرف قصور میں 137 لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا۔شہباز شریف کی ایما پر جعلی پولیس مقابلے کیئے جاتے ہیں۔ سابق پولیس افسر عابد باکسرکا بیان اس کا کھلا ثبوت ہے۔ ان جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس قومی اہمیت اور سنگین ترین معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے۔