پشاور، پی ٹی آئی ایم پی اے امجدآفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف انوکھااحتجاج،سیٹیاں بجابجاکر سپیکرکوبولنے سے منع کیا

پیر 12 فروری 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی امجدآفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف انوکھااحتجاج،سیٹھیاں بجابجاکر سپیکرکوبولنے سے منع کیا۔پیر کے روزڈپٹی سپیکرمہرتاج روغانی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران کوہاٹ سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی امجدآفریدی نے کہاکہ سات ماہ قبل انہوں نے ایوان میں احتجاج کیا تھا کہ ان کو رائلٹی فنڈنہیں دیاجارہا اوراسکے ساتھ ہی انہوں نے جیب سے ٹریفک سپاہی کی سیٹھی نکال کر بجاناشروع کردی ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی جونہی بولناشروع کرتی یہ سیٹھیاں بجاکر اس کو منع کرتا جس پراپوزیشن جماعتوں نے بھی امجدآفریدی کاساتھ دیناشروع کردیا اور تالیاں ڈیسک بجابجاکراسکابھرپور ساتھ دیا اس دوران صوبائی اسمبلی کامعززایوان مچھلی بازار بن گیا۔

(جاری ہے)

جس پرڈپٹی سپیکر نے اجلاس کو ملتوی کردیا۔صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے امجدآفریدی نے کہاکہ 2015-16سے لیکرابتک کوہاٹ کے تیل وگیس کی رائلٹی کافنڈچھ ارب14کروڑسے تجاوز کرچکا ہے جن میں سے پہلے سال دو ارب چارکروڑ،دوسرے اورتیسرے سال دو دو ارب کا رائلٹی فنڈبنتاہے تاہم اب تک انہیں صرف ایک ارب29 کروڑ کی ادائیگی کی گئی جب کہ بقایافنڈڈیڈک کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ کے منظورنظرضیاء اللہ بنگش اور رکن قومی اسمبلی شہریارآفریدی کے ذریعے خرچ کیاجارہاہے جوسراسرناانصافی ہے۔

سات ماہ قبل انہوں نے صوبائی اسمبلی میں احتجاج کیاتھا اورسپیکرنے رولنگ دی تھی کہ دس دنوں کے اندر آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن سات ماہ گزرگئے کسی نے سپیکر کی رولنگ کوعملی شکل نہیں دی احتجاج ضرورکرونگا لیکن کسی کو کارروائی نہیں کرنے دونگاایوان میں باقاعدگی سے آکر اسی طریقے سے اپنااحتجاج ریکارڈکرائونگا۔

متعلقہ عنوان :