حکومت نے ٹور آپریٹر ز کو حج کا کوئی نیا کوٹہ نہیں دیا ،حج اور عمرے کیلئے جانیوالے زائرین کو بائیومیٹرک سہولت کی فراہمی کیلئے 27دفاتر قائم کئے گئے ہیں ،مزید اضافہ بھی کیا جائیگا،

پیر امین الحسنات زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جلد ہی حج و عمرہ سروس بل متعارف کرا کے زائرین کو مزید سہولتیں فراہم کی جائینگی، وزیر مملکت مذہبی امور کی قومی اسمبلی کو آگاہی

پیر 12 فروری 2018 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) قومی اسمبلی کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے بتایا ہے کہ حکومت نے ٹور آپریٹر ز کو حج کا کوئی نیا کوٹہ نہیں دیا ہے ،حج اور عمرے کیلئے جانیوالے زائرین کو بائیومیٹرک سہولت کی فراہمی کیلئے 27دفاتر قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان میں مزید اضافہ بھی کیا جائیگا، زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جلد ہی حج و عمرہ سروس بل متعارف کرا کے زائرین کو مزید سہولتیں فراہم کی جائینگی۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعیمہ نور زہرہ نے ودود فاطمی اور ثریا اصغر کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ کے حوالے سے بائیو میٹرک کی شرط عائد کرنے کا معاملہ پر پیش کئے گئے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ معاملات کے حوالے سے وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ اور سعودی سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ اور سعودی سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حج و عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کو بائیو میٹرک سہولت فراہم کرنے کیلئے 27دفاتر قائم کیے گئے ہیں جن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ زائرین کو درپیش مشکلات کا احساس ہے جنہیں حل کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ وزارت داخلہ نے ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا ۔

سعودی سفیر سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے عمرہ زائرین کی سیکیورٹی پاکستان میں ہی کلیئر کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا طریقہ کار مختلف ہے ۔ وزارت کی جانب سے حج و عمرہ سروس بل متعارف کروایا جارہا ہے جس کے بعد یہ معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب میں وزیر مذہبی امور تھا تو حج کا کوٹہ دیا جاتا تھا۔

مجھ پر دبائو آیا حج کے کوٹہ میں پیشکش بھی آئیںمیں نے ٹور آپریٹر کا کوٹہ ختم کیا اور پابندی لگائی۔ آج پھر کھول دیا ہے۔ یہ کھلی کرپشن ہے اس کو نہیں روکا گیا میرے زمانے میں کوٹہ 100پر 1کروڑ کی آفر تھی اس لئے بند کیا تھا آج 5000کوٹہ دیا جاتا ہے خدا کا خوف کریں اور بند کریں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے کوئی نیا کوٹہ نہیں دیا ہے ۔ اس دفعہ حکومت کے کوٹہ 66فیصد ہے ۔

33فیصد کوٹہ ٹور آپریٹرز دیا ہے۔ عدالتوںمیں اس مرتبہ کیس ہیں ۔پرانے کوٹہ کینسل کرکے نئی ٹیم بنائی ہے اب ہمیں عدالتوں کے مختلف سیکٹروں میں پیشاں بھگتنی پڑتی ہیں۔ 26جنوری کی قرعہ اندازی پر بھی الٹے لگا دیاہے ۔ کوئی اس پیش رفت نہیں ہورہی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چارٹر اکائونٹ ہائر کرنے کا کیا مقصد ہے۔ وزیر مملکت نے کہا سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں یہ کب کیا ہے نئے لوگوں کو کوٹہ دیں ہم کیس کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :