سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے مختلف حصوں میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری
اّزاد کشمیر، ملکہ کوہسار مری، نتھیا گلی اور گلیات کے مختلف علاقوں میںبرف باری کے باعث مختلف شاہراہیں آمدرفت کیلئے بند ہوگئیں ، مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے ، گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان، میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات
پیر 12 فروری 2018 23:16
(جاری ہے)
آزادکشمیر کے چار اضلاع کا زمینی رابطہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے منقطع ہوگیا ہے، مظفرآباد، باغ، نیلم، اور جہلم ویلی سے اسلام آباد، پنڈی اور لاہور جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
برف باری کی وجہ سے پھنسے افراد میں سے ایک خاتون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹروں گاڑیاں اور لوگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برف باری انتہائی شدید ہورہی ہے جبکہ ڈرائیورز نے ایندھن ختم ہونے کے ڈر سے انجن بند کردیے ہیں اور ہیٹر بھی نہیں چل رہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے بھوک سے رو رہے ہیں اور اّس پاس کوئی ہوٹل بھی نہیں جبکہ موبائل فونز کی بیٹریاں بھی ختم ہورہی ہے۔خاتون کے مطابق برف ہٹانے اور راستے کلیئر کرانے کا کوئی انتظام نظر نہیں اّرہا اور نہ ہی برف ہٹانے کے لیے کوئی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے بند راستوں کو فوری کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔فاروق حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر بند راستوں کو کھلوانے کے انتظامات کرے اور پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کیاجائے، راولپنڈی اسلام آباد روٹ کی روانی ممکن بنائی جائے،برفانی علاقوں میں پھنس جانیوالوں کی رہنمائی اور ہر ممکن مدد کی جائے۔ادھر کمشنر ہزارہ کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باوجود نتھیاگلی، مری روڈ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں،گلیات میں پھنسے تمام سیاحوں کو جلد ازجلد نکالا جائے گا، شدید برفباری کے موسم میں سیاح گلیات جانے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 1 فٹ سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے، کالام میں 6 انچ، زیارت میں 3 انچ برف باری ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔وادی زیارت نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے جب کہ کوڑک ٹاپ پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور نیٹو سپلائی سمیت ہیوی ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، بہاول پور، میانوالی، کمالیہ ، چیچہ وطنی، وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔ میرپورآزاد کشمیر اور کوٹلی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 12 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور قطر سے ایل این جی معاہدہ منسوخی کے لیے شیخ رشید احمد کی درخواست خارج کردی
-
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے سابق چیئر مین ،ْ پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد اور سی ڈی اے کے افسران سمیت متعدد عہدوں پر رہنے والے افسران کیخلاف انکوائری ..
-
پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
-
بلوچستان کے مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور اے این پی کے عہدیداروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کر دی ،پہلے روز 22گواہان کے بیانات ریکارڈ
-
سینٹ الیکشن، اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد
-
روک سکو تو روک لو
-
جنگ اور جیو پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں250 افراد کو ایڈز کی تشخیص پرایکشن
-
لودھراں کے ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں
-
این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی اپ سیٹ شکست کے بعد ن لیگ کیلئے کئی ماہ بعد بڑی خوشخبری
-
مجھے سینیٹ الیکشن میں ایک ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ کی آفر ہوئی ہے،عمران خان
-
سپیکر قومی اسمبلی کا مالاکنڈ میں سوئی گیس میٹروں کی تنصیب میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس ،
-
حکومت نے سیاسی مخالفت ، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، دہشتگردی پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ، رانا ثناء اللہ
-
’’سنا ہے پیر جیت گیا ہے، ریحام خان کا لودھراں میں ضمنی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ
-
شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی
-
طلبان نے اہم ترین رہنما اور نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
-
ْ ایل این جی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا ، ثبوت نیب کو دوں گا،شیخ رشید
-
فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی اچھی بات ہے، سعیدغنی
-
اقتدار میں آکر سب سے پہلے ریاستی اداروں کو ٹھیک کروں گا ،ْعمران خان
-
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی
-
وزیراعلی سندھ کا نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط
-
سینیٹ کی نشست پر نامزدگی فارم مسترد ہونے پر حیرانگی ہے‘اسحاق ڈار
-
کراچی کا امن بین الاقوامی اداروں کو متاثر کئیے بغیر نہ رہا
-
انتظار قتل کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی
-
مریم نواز کسی صورت قبول نہیں، ن لیگ کے کئی رہنماوں نے چوہدری نثار کی حمایت کردی
-
سرگودھا میں پاک فوج کےقافلےکوحادثہ،ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی
-
حکومت نے ٹور آپریٹر ز کو حج کا کوئی نیا کوٹہ نہیں دیا ،حج اور عمرے کیلئے جانیوالے زائرین کو بائیومیٹرک سہولت کی فراہمی کیلئے 27دفاتر قائم کئے گئے ہیں ،مزید اضافہ بھی کیا جائیگا،
-
مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی 19فروری تک ملتوی
-
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے جرمن سفیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
انشااللہ میں جلد ہی وطن واپس آ جائوں گا‘ صرف ڈاکٹرز کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار ہے
-
حیدرآباد، ٹریفک کے ہولناک تصادم میں 9خواتین سمیت 11 افراد لقمہ اجل بن گئے
-
ایم کیوایم میں مائنس ٹو فارمولے پرعمل ہورہا ہے، فاروق ستار
-
سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے مختلف حصوں میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری
-
ایف بی آر میں دو افسران کے تقرر تبادلے
-
پشاور، پی ٹی آئی ایم پی اے امجدآفریدی کا کوہاٹ کے تیل و گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف انوکھااحتجاج،سیٹیاں بجابجاکر سپیکرکوبولنے سے منع کیا
-
تحریک انصاف نے جعلی پولیس مقابلے اور ماورائے عدالت قتل کے معالہ پارلیمان میں اٹھا دیا
-
عمرہ ویزہ بائیو میٹرک تصدیق کے لئے ملک بھر میں 27 سنٹرز قائم ، بائیو میٹرک سعودی ہوائی اڈوں پر کرنے کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل کر لی جائے گی،سعودی سفارتخانہ
-
ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ،مولانا عبدالغفور حیدری
-
ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ، پنجاب میں 1 کروڑ 85 لاکھ ،خیبرپختونخوا میں 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات
-
کوئٹہ،سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے پر نام نہاد صحافی کے خلاف آئی جی پولیس اور آیف آئی اے کو قانونی کاروائی کی درخواست
-
محمد افضل خان کا الیکشن کمیشن کیجانب سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی تعریف
-
خلیجی ملک پر امریکی ڈرون حملہ
-
مودی حکومت اس مریض کی طرح ہے جو ڈاکٹر کی بات سنتا نہ سمجھتا ہو،چدمبرم
-
روسی طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ،جائے حادثہ سے لاشوں کی 209باقیات برآمد،واقعے کی تحقیقات شروع
-
کویت میں مقیم 2200 سے زیادہ فلپائنی تارکینِ وطن نے وطن واپسی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی
-
ایران شام میں تدمر کے نزدیک فوجی اڈے پر مصروف عمل ہے، اسرائیل کا دعویٰ
-
سعودی عرب میں انٹیلی جنس کی عمارت پربم مارنے والے دہشت گرد کو 20 سال قید
-
جنگ کو پھیلایا نہ جائے ،یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہو گا،امریکی وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.