محمد افضل خان کا الیکشن کمیشن کیجانب سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی تعریف

ڈان لیکس میں فارغ ہونیوالے طارق فاطمی کی دوہری رکنیت اور دیگر معاملات کی بھی چھان بین کی جائے،سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مطالبہ

پیر 12 فروری 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈان لیکس میں فارغ ہونے والے طارق فاطمی کی دوہری رکنیت اور دیگر معاملات کی بھی چھان بین کی جائے ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے محمد افضل خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے احسن اقدام کیا ہے تاہم ابھی مذید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ سینٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فاطمی کو ڈان لیکس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے فارغ کیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ طارق فاطمی اہم قومی معاملات کے رازدار نہیں رہے ہیں اگر ایسے شخص کو سینٹ انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی انہوں نے کہاکہ جس شخص کا پورا خاندان غیر ملکی شہریت رکھتا ہو اس کی اپنی شہریت کے بارے میں بھی چھان بین ضروری ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر بھی بغیر کسی دبائو کے اپنا فیصلہ کرے گی انہوںنے سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنمائوں کے بیانات کو بھی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے جو کہ الیکشن کمیشن کا آئینی میڈیٹ اور ذمہ داری ہے ۔

۔اعجاز خان