ایران کے ساتھ باہمی تجارت کو 2021تک 5ارب ڈالر تک سے جانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا معاملہ حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات میں گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ باہمی تجارت کو 2021تک 5ارب ڈالر تک سے جانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا معاملہ حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی تعاون ، تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون ، تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں، باہمی تجارت کو 2021تک 5ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا معاملہ حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پائپ لائن انفراسٹرکچر کی فنانسنگ کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں۔