پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ، دونوں ممالک کو فضائی روابط بڑھانا ہوں گے

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا پاک ایران بزنس فورم سے خطاب پاک ایران دوستی کو 70 برس سے زائد ہوچکے ‘ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں، جواد ظریف

پیر 12 مارچ 2018 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ تجارت کا باہمی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے‘ ایران کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے‘ پاکستان اور ایران کو فضائی روابط بڑھانے ہوں گے‘ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کو 70 برس سے زائد ہوچکے ہیں‘ رواں برس پاک ایران تجارتی تعلقات میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے‘ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں۔

وہ پیر کویہاں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر یرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کو ستر برس سے زائد ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا رواں برس پاک ایران تجارتی تعلقات میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہم ملک آزادانہ تجارت کے معاہدے کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کئی شعبوں میں مسلم دنیا کی قیادت کررہے ہیں۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی غربت کے باعث ہے جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران سے تجارت کا باہممی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ پاکستان اور ایران کو فضائی روابط بڑھانے ہوں گے دونوں ممالک کے درمیان مزید سرحدی کراسنگ کو فعال بنایا جائے گا۔