ْنو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا عمران خان کو ٹیلیفون ،حمایت پر شکریہ ادا کیا

عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ،آپ کی مجھ سے وابستہ توقعات پر پورا اتروں گا، گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق نو منتخب چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ، صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر عمران خان کے مشکور ہیں ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ان پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔