پہلی مرتبہ دٴْلہن اپنے نکاح کے موقع پر مسجد میں آ گئی

سوڈان میں عام رواج کے برخلاف السنوسی کی بیٹی مسجد میں آئی اور خواتین کے لیے مخصوص جگہ پر بیٹھ گئی

پیر 12 مارچ 2018 15:16

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)سوڈان میں صدر کے معاون اور جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے ایک اہم رکن ابراہیم السنوسی نے اٴْس وقت لوگوں کو حیران کر ڈالا جب انہوں نے اپنی بیٹی کے نکاح کے موقع پر دلہن کو مسجد کے اندر بلا کر مطالبہ کیا کہ وہ گواہان کے سامنے شادی کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں عام رواج کے برخلاف السنوسی کی بیٹی مسجد میں آئی اور خواتین کے لیے مخصوص جگہ پر بیٹھ گئی۔ سوڈان میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی لڑکی اپنے نکاح کے موقع پر براہ راست مسجد کے اندر آ گئی۔اس سے قبل مرحوم سوڈانی رہ نما حسن الترابی نے بھی اپنی بیٹی کی شادی پر اٴْسے گواہان کے سامنے بلایا تھا تاہم وہ نکاح مسجد کے اندر نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سوڈان میں آئینی ترامیم کے بعد لڑکی کو خود اپنا نکاح کرنے اور ولی کی موجودگی میں نکاح کی محفل میں شرکت کی اجازت مل جانے کے بعد ملک میں بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اسلامی فقہ کمپلیکس کی جانب سے اس اقدام کو اسلامی شریعت کے خلاف قرار دینے کا فتوی جاری ہو چکا ہے۔سوڈان میں عام رواج کے مطابق نکاح مسجد میں ہوتا ہے اور اس میں خواتین کی شرکت نہیں ہوتی ہے۔ لڑکی کا والد یا خاندان کی طرف سے منتخب فرد دلہن کی طرف سے وکیل ہوتا ہے۔