خاتون نے پیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا، نومولود کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل

پیر 12 مارچ 2018 19:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) مصر میں ایک خاتون نے پیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا، نومولود کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سمندر میں پیراکی کیدوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ مصرمیں پیش آیا مگرخاتون کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔

سمندر میں پیدا ہونے والے نومولود کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی جزیرہ نما سینا گورنری میں بحر الاحمرکے ساحل کے قریب پیراکی کیدوران پیدا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں بھی خیریت سے ہیں۔ سمندر میں بچے کی پیدائش میں خاتون کو اس کے ایک ڈاکٹر معاونت فراہم کی۔پانی میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔

بچہ انتہائی آسانی کے ساتھ دنیا میں آگیا۔ اس نے بتایا کہ جیسے ہی وہ پیراکی کے لیے سمندر میں اتری تو اسے بچے کی تکلیف شروع ہوگئی تھی مگر اس نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے پانی کے اندر ہی اپنے طبی معاون کی مدد حاصل کی۔ خاتون پیراکی کے لباس میں بچے کو جنم دینے کے بعد پانی سے باہر آئی جب کہ اس کے معاون نے نومولود کو پانی سے باہر نکالا۔

متعلقہ عنوان :