جامعہ نعیمیہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

پیر 12 مارچ 2018 18:03

لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جامعہ نعیمیہ آمد کے موقعہ پر پیش آنے والے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو ہتھکڑیاں لگا کر انتہائی سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جامعہ نعیمیہ آمد پرنواز شریف بیہودہ حرکت کی جس پر ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش نہیں کرنی لہذاانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے، جس پر عدالت نے تینوں ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزمان کی پیشی کے وقت کینٹ کچہری لاہور میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :