چیئرمین سینٹ کی سیٹ جیت کر پی ٹی آئی نے ن لیگ سے لودھرواں شکست کا بدلہ لے لیا

پیر 12 مارچ 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دیکر لودھراں الیکشن شکست کا بدلہ لے لیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نے دعوٰی کیا تھا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں کامیابی عام انتخابات اور سینٹ انتخابات میں کامیابی کی ابتدا ہے لیکن عمران خان نے مسلم لیگ ن کی سیاست کا بیڑا غرق کردیا۔ سینٹ میں سارے مسلم لیگ نے کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست کے بعد عام انتخابات میں بھی کپتان مخالفین کو شکست دے گا اور شریف خاندان کی بادشاہت کو قوم کو نجات دلوائے گا۔

متعلقہ عنوان :