اٹک ،تیس سالہ درندے کی یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش

ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

پیر 12 مارچ 2018 23:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)تیس سالہ درندے کی یتیم بچی سے زبر دستی زیادتی کی کوشش ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر مقدمہ درج ملزم گرفتار، سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے مقامی پولیس ملزم سے تفتیش کرنے کی بجائے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،بچی کی والدہ بچی کو لیکر پریس کلب پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے گائوں جبی کی رہائشی صادق بی بی نے اپنی نابالغ دس سالہ بیٹی لبنی بی بی اور سماجی رہنما اور سوشل ورکر میڈم روبی نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتا یاکہ تین دن پہلے میرے میری نابالغ بیٹی لبنی بی بی سبق پڑھنے کیلئے جارہی تھی، جب گھر سے کچھ فاصلے پر راستے میں خرم ولد زمرد خان ساکن جبی کھڑا تھا میری نابالغ بچی لبنی بی بی کو غلط نیت سے پکڑلیا صادق بی بی نے روتے ہوئے بتایا میری روتی ہوئی دس سالہ بیٹی گھر آئی بتایا تو میں بھاگ کر گھر سے باہر نکلی تو وہ درندہ بھاگ کر جا رہا تھا میں اپنی بیٹی کو لیکر چوکی کالا چٹا گئی لیکن پو لیس نے میڈیکل کروانے کی بجائے ہمیں گھر بھیج دیا میں اپنی درخواست لیکر ڈی پی اوکے پاس آئے تو ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج اور ملزم گرفتار ہو ا تھانہ باہتر کی پولیس مقامی سیاسی لوگوں کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزم سے ملی ہوئی ہے سماجی رہنما اور سوشل ورکر میڈم روبی آف جبی کسراں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا معصوم بچی لبنی بی بی سے دن دیہاڑے بہت سخت زیادتی ہوئی اور باہتر پولیس اپنی روائتی سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ڈی پی او عبادت نثار اور ڈی ایس پی لیگل کے حکم پر ایف آ ئی آر درج ہوئی ملزم کو مکمل سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ پولیس تھانہ باہتر تفتیش میں ملزم کو ریلیف نہ دے صادق بی بی نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے