عمران خان نے پی ایس ایل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکردیا

سیاسی مصروفیات کےباعث میچ دیکھنےکیلئے شاید وقت نہ نکال سکوں،میری دعائیں تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ایس ایل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنےکیلئے شاید وقت نہ نکال سکوں،میری دعائیں تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں پی ایس ایل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کا خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئےتو کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث شاید میچ دیکھنے کیلئے وقت نہ نکال سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں