بیگم کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک

بیگم کلثوم نوا ز موت و حیات کی کشمش میں،اہلخانہ سے ملاقات کے لیے عدالتی فیصلے آڑے آنے لگے

جمعہ 23 مارچ 2018 21:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء):لندن میں علاج کی غرض مقیم سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہو گئی۔موت و حیات کی کشمش میں بیگم کلثوم نواز اہل خانہ کا راہ تکنے لگیں ۔عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شریف خاندان کو بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیں ،مخالفین بھی شریف خاندان کے حق میں بولنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض مقیم سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہو گئی۔موت و حیات کی کشمش میں بیگم کلثوم نواز اہل خانہ کا راہ تکنے لگیں ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت اسقدر نازک ہے کہ نہ تو انکی مزید کیمو تھراپی کی جارہی ہے اور نہ ہی وہ اس قابل ہیں کہ انکو وطن واپس روانہ کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کی حالت کے پیش نظر انکی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی بات کہنا حتمی نہیں ہے۔

ایسے میں بیگم کلثوم نواز کی خواہش ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں لیکن اہلخانہ سے ملاقات کے لیے عدالتی فیصلے آڑے آنے لگے۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت کے پیش نظر نواز شریف اور مریم نواز نے عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کی حالت کے پیش نظر شریف خاندان کے مخالف حلقوں سے یہ آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شریف خاندان کو بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیں۔

متعلقہ عنوان :