محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اتوار 15 اپریل 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم کوئٹہ،ژوب، قلات، بنوں،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوموارکے روزشمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ،ژوب،قلات ڈویژن)،خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم پاراچنار اور میر کھانی میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پارہ چنار 07 اور کالام میں میر کھانی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: چھور،مٹھی، شہید بینظیرآباد 42، خان پور،سکھر، بدین، پڈعیدن 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :