وائس چانسلر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 14:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وائس چانسلر کی تعینانی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ وائس چانسلر لاہور کالن فار وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وی سی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کو معطل کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے علم میں ہے کہ احسن اقبال کا آپ کی تعیناتی میں کیا کردار ہے۔ ڈاکٹر عظمی قریشی کا کہنا تھا کہ میں حلفا کہتی ہوں کہ احسن اقبال کا تعیناتی میں کوئی کردار نہیں ہے۔تعیناتی میرٹ پرہوئی ہے۔استعفیٰ نہیں دوں گی۔

(جاری ہے)

معطل کرنےسےمیری ساکھ متاثر ہوگی۔میں بالکل سفارشی نہیں ہوں مجھے معطل نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نئی سرچ کمیٹی میں دوبارہ سےاپلائی کریں،میرٹ پرپوراآئیں توتعینات ہوجائینگی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرٹ کے خلاف وزرا کے کہنے ہر تعیناتیاں برداشت نہیں کروں گا۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بتایا جائے سینئر لوگوں کو کیوں نظر انداز کیا گیاجس کا جواب دیتے ہوئے علی رضا گیلانی نے کہا کہ عظمیٰ قریشی کی تعیناتی میرے دور میں نہیں ہوئی، تعیناتی سے متعلق انکوائری میرے پاس آئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :